اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ شب جنوبی لبنان میں صہیونی ریاست کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
صہیونی فوج نے اس ڈرون طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون سرحدی علاقے پر عسکری کاروائی کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صہیونی ریاست کے متعدد ڈرون جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہوتے رہے ہیں جو جاسوسی کی خاطر اس ملک میں بھیجے جاتے تھے۔
صہیونی ریاست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد بار اس سے قبل بھی اپنے ڈرون لبنان کی سرحدی حدود میں بھیج چکی ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲